Time 16 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان کی بیٹے کی پیدائش کے وقت لی گئی خوبصورت تصویر وائرل

ماہرہ خان کی بیٹے کی پیدائش کے وقت لی گئی خوبصورت تصویر وائرل
ماہرہ خان اور ان کے سابق شوہر علی عسکری نے 2007 میں شادی کی تھی، لیکن دونوں نے 2015 میں راہیں جدا کر لی تھیں__فوٹو: فائل

پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان کی پیدائش کے وقت کی خوبصورت و یادگار تصویر شیئر کردی۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر کئی سال قبل  اسپتال کے کمرے میں لی گئی  تصویر شیئر کی، مذکورہ تصویر میں انہیں اپنے اکلوتے بیٹے اذلان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں ماہرہ نے بتایا کہ وہ 24 برس کی عمر میں ماں بنی تھیں۔

اداکارہ نے لکھا 24 برس کی عمر میں اپنی پوری دنیا کو دیکھتے ہوئے،جس کی نظریں مجھ پر مرکوز ہیں، صرف میرا اذلان۔

اداکارہ کے مطابق اذلان کی پیدائش 2009 میں 15 ستمبر کو ہوئی تھی۔

اداکارہ نے اپنے بیٹے سمیت تمام بچوں کے حق میں دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللّٰہ میرے اذلان اور تمام بچوں کو سلامت رکھے، انہیں خوش و خرم، صحت مند اور لمبی زندگی عطا فرمائے، وہ صحیح راستے کا انتخاب کریں، وہ ہمیشہ شر سے محفوظ رہیں۔ آمین! جیسا کہ میری امی کہتی ہیں، ساری ماؤں کے دل ٹھنڈے رکھ یا رب۔ آمین انشاء اللّٰہ۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان اور ان کے سابق شوہر علی عسکری نے 2007 میں شادی کی تھی لیکن دونوں نے  2015 میں راہیں جدا کر لی تھیں  تاہم گزشتہ برس ماہرہ خان نے کاروباری شخص سلیم کریم سے دوسری شادی کی ہے۔

مزید خبریں :