Time 16 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ عالیہ بھٹ نے نام میں تبدیلی کردی

اداکارہ عالیہ بھٹ نے نام میں تبدیلی کردی
رنبیر کپور نے 2022 میں عالیہ بھٹ سے شادی کی تھی جب کہ دونوں اسی برس نومبر میں بیٹی راہا کے والدین بھی بنے__فوٹو: انسٹاگرام/عالیہ بھٹ

بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں سے ایک عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے ساتھ شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں نیٹ فلکس پر ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ سیزن ٹو کا پرومو جاری کیا گیا جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے نام کی تبدیلی سے متعلق انکشاف کیا۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے پروموں میں اعلان کیا کہ ان کا نام اب عالیہ بھٹ نہیں رہا۔

دوران پرومو اپنا نام عالیہ بھٹ پکارے جانے پر اداکارہ تصیح کرتے ہوئے اپنا نام درست کرتی ہیں اور پورا نام لیتی ہیں کہ 'عالیہ بھٹ کپور'۔

یاد رہے کہ کہ رنبیر اور عالیہ میں کئی سال تک گہری دوستی رہی اور وہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے جب کہ عالیہ کئی تقریبات میں رنبیر کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرچکی ہیں۔

رنبیر کپور نے 2022 میں عالیہ بھٹ سے شادی کی تھی جب کہ دونوں اسی برس نومبر میں بیٹی راہا کے والدین بھی بنے۔

مزید خبریں :