Time 16 ستمبر ، 2024
کھیل

سری لنکا کا 21 سالہ کرکٹر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

سری لنکا کا 21 سالہ کرکٹر آئی سی سی  پلیئر آف دی منتھ قرار
ساؤتھ افریقا کے کیشو مہاراج اور ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز نامزدگیوں میں شامل تھے__فوٹو: آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز کیٹیگری میں اگست کے ماہ کے لیے بہترین کرکٹر کا اعلان کردیا۔

اگست کے لیے سری لنکا کے 21 سالہ آل راؤنڈر دونتھ ویلالاگے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قرار پائے۔

دونتھ ویلالاگے کو اگست کی پرفارمنس کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

ویلالاگے سری لنکا کے سابق انڈر 19 کپتان بھی رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ ساؤتھ افریقا کے کیشو مہاراج اور ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز نامزدگیوں میں شامل تھے۔

مزید خبریں :