Time 16 ستمبر ، 2024
دنیا

عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر نریندر مودی کی جانب سے مبارک باد کا پیغام

عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر نریندر مودی کی جانب سے مبارک باد  کا پیغام
اپنے مختصر پیغام میں نریندر مودی نے ہم آہنگی، اتحاد اور خوشحالی کی دعا بھی کی— فوٹو: رائٹرز/ ایکس

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر مبارک باد کا پیغام دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں نریندر مودی نے عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد دی۔

اپنے مختصر پیغام میں نریندر مودی نے ہم آہنگی، اتحاد اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔

خیال رہے کہ بھارت میں ربیع الاول کا چاند 4 ستمبر کو نظر آیا تھا اور بھارت میں عید میلاد النبیﷺآج منائی جارہی ہے۔

مزید خبریں :