16 ستمبر ، 2024
پاکستان سمیت عالمی منڈی میں سونےکا بھاؤ ریکارڈ بلندی پر ہے۔
امریکا میں رواں ہفتے شرح سود میں کمی کی توقعات پر سونےکا بھاؤ آج مزید بڑھا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج ایک تولہ سونا 1700 روپے مہنگا ہوا ہے۔
1700 روپے اضافے کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 68 ہزار روپےکا ہوگیا ہے۔
دس گرام سونا 1458 روپے اضافے سے 2 لاکھ 29 ہزار 767 روپےکا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے2587 ڈالر فی اونس ہے۔