Time 16 ستمبر ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن، 53 کروڑ شیئرز کے سودے طے

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن، 53 کروڑ شیئرز کے سودے طے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا—فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 158 پوائنٹس اضافے سے79491 پر بند ہوا ہے۔ 

100 نڈیکس کاروباری دن میں 625  پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

انڈیکس کی بلند ترین سطح 79993 رہی جبکہ  بازار میں آج 53 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 91 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ 

اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ارب روپے کم ہوکر 10 ہزار533ارب روپے ہے۔ 

مزید خبریں :