Time 16 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے
الطاف حسین عرصے سےعلیل تھے ، ان کی عمر 70 سال تھی—۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے۔

اہل خانہ نے  ہدایتکار الطاف حسین کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عرصے سےعلیل تھے ، ان کی عمر 70 سال  تھی۔

واضح رہے کہ الطاف حسین نے 80 سے زائد فلمیں بنائیں، انہیں شہرت فلم ’صاحب جی ‘ سے ملی۔

الطاف حسین کی دیگر مشہور فلموں میں ڈھی رانی،اک پاگل سی لڑکی اور مرد جینے نہیں دیتے شامل تھیں۔

 ہدایتکارالطاف حسین کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز کی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :