16 ستمبر ، 2024
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر دی گئی۔
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پنجاب رانا محسن نے لاہور میں جیو نیوز کو بتایاکہ پبلک کے ساتھ گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 5 فیصد کمی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے کرائے نامے جنرل بس اسٹینڈ اور تمام اڈوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔