Time 17 ستمبر ، 2024
کھیل

گیری کرسٹن آج چیمپئنز کپ میں شریک ٹیموں کے کوچز سے اہم ملاقات کریں گے

گیری کرسٹن آج چیمپئنز کپ میں شریک ٹیموں کے کوچز سے اہم ملاقات کریں گے
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن آج فیصل آباد میں جاری چیمپئنز کپ کی ٹیموں کے کوچز اور مینٹورز سے اہم ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن کی اس ملاقات کا مقصد پلیئرز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینا اور ان کی بہتری کے حوالے سے فیڈبیک حاصل کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گیری کرسٹن پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کے برانڈ کو مزید مضبوط بنانے اور اس کی بہتری کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کریں گے۔

چیمپئنز کپ کے علاوہ مستقبل کے ایونٹس اور ان کی تیاریوں پر بھی بات چیت ہوگی تاکہ پاکستان کرکٹ کیلئے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات روٹین میٹنگ ہے، جس میں آئیڈیاز کا تبادلہ اور اس ایونٹ سمیت مستقبل کی بہتری کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

گیری کرسٹن ان دنوں فیصل آباد میں موجود ہیں اور چیمپئنز کپ کے متعدد میچز کا مشاہدہ کرچکے ہیں، جس سے انہیں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کا موقع ملا ہے۔

مزید خبریں :