Time 17 ستمبر ، 2024
پاکستان

بلوچستان میں تین سال سے غیر حاضر 114 اساتذہ ملازمت سے برطرف

بلوچستان میں  تین سال سے غیر حاضر 114 اساتذہ ملازمت سے برطرف
2021 سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی: صوبائی محکمہ تعلیم/ فائل فوٹو

کوئٹہ : بلوچستان میں تین سال سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق 2021 سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے تحت114 غیر حاضر اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے بتایا کہ 998 غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز  اور 429کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جب کہ صوبے کے 78 غیرحاضر اساتذہ کو معطل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان کے محکمہ تعلیم کی جانب سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :