Time 18 ستمبر ، 2024
دنیا

حزب اللہ کو نشانہ بنانے کیلئے پیجردھماکوں کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم نے دی: روسی میڈیا

حزب اللہ کو نشانہ بنانے کیلئے پیجردھماکوں کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم نے دی: روسی میڈیا
فوٹو: فائل

حزب اللہ کے افراد کو نشانہ بنانے کیلئے پیجردھماکوں کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم نے خصوصی اجلاس میں دی تھی جس کا مقصد کارروائیوں کونئے مرحلے میں داخل کرنا تھا۔

روسی میڈیا کے مطابق اسی ہفتے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے وزرا اور سکیورٹی سروسز کے سربراہوں کی میٹنگ میں حزب اللہ کے افراد کو نشانہ بنانے کیلئے کارروائی کی منظوری دی تھی۔

پیجر دھماکوں میں لبنانی وزیر کے بیٹے سمیت 11 افراد شہید اور4 ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 سو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ زخمی ایرانی سفیر مجتبی عمانی کے بارے میں ان کی اہلیہ نے واضح کیا ہے ان کی طبعیت ٹھیک ہے۔

لبنانی حکومت اور ایران نے بھی ان سائبر حملوں کی ذمہ داری اسرائیل ہی پر عائد کی تھی جبکہ حزب اللہ نے انتقامی کارروائی کی دھمکی ہے۔

لبنانی میڈیا کے کہنا ہے کہ پیجر دھماکوں سے 9 افراد شہید ہوئے ہیں جن میں حزب اللہ کے رکن اسمبلی علی عمار کا بیٹا بھی شامل ہے جبکہ 28 سو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ شام میں بھی پیجر دھماکوں سے 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :