Time 18 ستمبر ، 2024
جرائم

کراچی میں پولیس کی وردی پہنے افراد کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات

کراچی میں پولیس کی وردی پہنے افراد کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات
فوٹو: فائل

کراچی میں پولیس کی وردی پہنے افراد کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات سامنے آگئی۔

وردی پوش افراد نے کراچی میں ضلع کورنگی کے مہران ٹاؤن کے علاقے سے شہری کو اغوا کر کے پانچ لاکھ روپے تاوان وصول کرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی توحید میمن کا کہنا تھا کہ شہری کو اغوا کیے جانے کی سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کر لی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو حاصل سی سی ٹی وی ویڈیوز کا جائزہ لیکر انکوائری کمیٹی جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ ویڈیو میں نظرآنے والے اہلکاروں کا تعلق کس ضلع سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزمان کا جلد تعین کرلیا جائے گا۔

مزید خبریں :