Time 18 ستمبر ، 2024
کھیل

پاکستان کے اسجد اقبال کو اسنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست

پاکستان کے اسجد اقبال کو اسنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست
اسجد اقبال کو اسنوکر ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست ہوئی—فوٹو: فائل 

پاکستان کے اسجد اقبال کو اسنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست ہوگئی۔

منگولیا میں جاری اسنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں  قبرض کے مائیکل جارگیو اسجد کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے۔

اسجد اقبال ایک موقع پر جیت کے قریب پہنچ گئے تھے۔ 2-0 کے خسارے سے نکل کر اسجد 4-3 کی برتری لے چکے تھے لیکن آٹھویں فریم میں اسجد کو 65 پوائنٹس کی لیڈ کے بعد شکست ہوئی۔

نویں اور فیصلہ کرن فریم میں جارگیو نے اسجد کو کوئی موقع نہیں دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے دوسرے کھلاڑی اویس منیر کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، انہیں ایران کے علی گراگزولو نے 4-2 سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :