18 ستمبر ، 2024
ملک میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 04 پیسے پر بند ہوا ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر 280 روپے 70پیسے کا ہے۔