Time 18 ستمبر ، 2024
کھیل

چیمپئنز کپ: مارخورز نے ڈولفنز کو 92 رنز سے ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی

چیمپئنز کپ: مارخورز نے ڈولفنز کو 92 رنز سے ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی
مارخورز نے مسلسل 3 میچز میں کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی—فوٹو: پی سی بی 

چیمپئنز ون ڈے کپ میں محمد رضوان کی مارخورز نے سعود شکیل کی ڈولفنز کو 92 رنز سے ہراکر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں مارخورز نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے 9 وکٹ پر 284 رنز بنائے۔

کامران غلام نے ٹورنامنٹ کی دوسری سنچری اسکور کی اور 113 رنز بناکر نمایاں رہے۔ محمد رضوان نے 51 اور سلمان علی آغا نے 49 رنز بنائے۔

ڈولفنز کی جانب سے فہیم اشرف نے 4 اور میر حمزہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

285 رنز کے ہدف کے جواب میں ڈولفنز  کی ٹیم 192 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آصف علی 50 اور سعود شکیل 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔ صاحبزادہ فرحان نے 24 اور فہیم اشرف نے 15 رنز کی اننگز کھیلیں۔

 مارخورز کی جانب سے محمد عمران اور سلمان علی آغا کامیاب ترین بولرز رہے، انہوں نے 3 ،3 وکٹیں حاصل کیں۔

 مارخورز نے مسلسل 3 میچز میں کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ ڈولفنز کو اب تک اپنے دونوں میچزمیں ناکامی ہوئی۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر سے برا ہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :