Time 18 ستمبر ، 2024
پاکستان

وزیراعظم سے برطانوی بادشاہ چارلس سوم کا رابطہ، دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے ٹیلی فونک رابطہ کیا  اور دولت مشترکہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے وزیراعظم کو اکتوبر میں ہونے والے دولت مشترکہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

وزیراعظم  شہباز  شریف نے دعوت قبول کرتے ہوئے دولت مشترکہ اور  اس کے چارٹر پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔

دوران گفتگو  وزیراعظم شہباز شریف  نے بادشاہ  چارلس سوم سے ان کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

مزید خبریں :