Time 18 ستمبر ، 2024
پاکستان

ہمارے لیڈر کو باہر لیکر آئیں پھر آئینی ترامیم پر بات کریں: علی محمد خان کی پیشکش

ہمارے لیڈر کو باہر لیکر آئیں پھر آئینی ترامیم پر بات کریں: علی محمد خان کی پیشکش
یہ کہنا کہ ہمارے لیڈر کو چھوڑو، ایسا کوئی این آر او نہیں دیا جا رہا: وفاقی وزیر اطلاعات کا ردعمل— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے پیشکش کی ہے کہ ہمارے لیڈر عمران خان کو جیل سے باہر لے کر آئیں پھر آئینی ترامیم پر بات کریں۔

علی محمد خان کا کہنا تھاکہ آپ کا ہاؤس آف فیڈریشن ہی مکمل نہیں، نامکمل ہاؤس سے آپ کیسے ترامیم پاس کر سکتے ہیں؟

انہوں نے پیشکش کی کہ ہمارے لیڈر عمران خان کو جیل سے باہر لے کر آئیں پھر آئینی ترامیم پر بات کریں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ افسوس کی بات ہے  نواسہ رات کے اندھیرے میں نانا کے بنائے آئین پر نقب زنی کررہا تھا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ  نے علی محمد خان کے مطالبے پر ردِ عمل میں کہا کہ یہ کہنا کہ ہمارے لیڈر کو چھوڑو، ایسا کوئی این آر او نہیں دیا جا رہا۔

ان کا کہنا تھاکہ برطانیہ میں ہونے والے واقعات کے تمام کرداروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا گیا، پاکستان واحد ملک ہے جہاں 9 مئی جیسے مقدمات کا بھی فیصلہ نہ ہوسکا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ آئینی ترامیم کا مسودہ تمام جماعتوں کے پاس تھا، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اتفاق رائے کی کوشش کی، اپ ڈیٹڈ مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :