18 ستمبر ، 2024
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا شہری زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
پولیس کے مطابق مقتول شہری کی شناخت عبدالحلیم عمیری کے نام سے ہوئی ہے۔
مقتول 13 ستمبر کو نیپاچورنگی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا۔ مقتول کے پیٹ میں گولی لگی تھی جسے شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتول شہری عبدالحلیم عمیری آج زخموں کی تاب نہ لا کر انتقال کرگیا۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق مقتول عبدالحلیم عمیری اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق رکن تھے۔