Time 19 ستمبر ، 2024
پاکستان

بلاول بھٹو اور محسن نقوی ایک ہی مسودے پر مولانا فضل الرحمان سے بات کررہے ہیں: خواجہ آصف

بلاول بھٹو اور محسن نقوی ایک ہی مسودے پر مولانا فضل الرحمان سے بات کررہے ہیں: خواجہ آصف
فوٹو: فائل

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور محسن نقوی ایک ہی مسودے پر مولانا فضل الرحمان سے بات کررہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور جے یو آئی آئینی ترامیم کے حوالے سے ڈرافٹ پر کام کررہے ہیں اور حکومت کے پاس بھی ایک مسودہ ہے، تینوں مسودوں پر مذاکرات ہوں گے اور متفقہ مسودہ بنایا جائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا بانی تحریک انصاف کے ملٹری کورٹ ٹرائل کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

مقبوضہ کشمیر کے الیکشنز پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کا اتحاد جیت سکتا ہے، امید ہے کہ کانگریس اپنے وعدے کے مطابق آرٹیکل 370 اور 35-اے بحال کر سکتی ہے۔

مزید خبریں :