Time 19 ستمبر ، 2024
کھیل

چیمپئنز ون ڈے کپ: اسٹالینز کیخلاف میچ سے قبل پینتھرز کو بڑا جھٹکا

چیمپئنز ون ڈے کپ: اسٹالینز کیخلاف میچ سے قبل پینتھرز کو بڑا جھٹکا
 پینتھرز اور اسٹالینز کے درمیان مقابلہ 21 ستمبر کو اقبال اسٹیڈیم میں شیڈول ہے/فوٹوفائل 

فیصل آباد میں جاری چیمپئنز  ون ڈے کپ میں شامل ٹیم پینتھرز  کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

ذرائع کے مطابق پینتھرز کے کپتان شاداب خان اور  لیگ اسپنر اسامہ میر بخار میں مبتلا ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پینتھرز کے کپتان شاداب خان اور لیگ اسپنر اسامہ میر کو بخار کے باعث جڑانوالہ روڈ پر نجی اسپتال لے جایا گیا۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان اور اسامہ میر کو طبی معائنے کیلئے اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چیمپئنز کپ میں پینتھرز کا اگلا مقابلہ ہفتے کو اسٹالینز کے خلاف اقبال اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ 

مزید خبریں :