Time 19 ستمبر ، 2024
کھیل

قومی کرکٹر محمد نواز کے گھر بیٹی کی پیدائش

قومی کرکٹر محمد نواز کے گھر بیٹی کی پیدائش
انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے آل راؤنڈر نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی/فوٹوفائل

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر  محمد نواز کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے محمد نواز نے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔

قومی کرکٹر محمد نواز کے گھر بیٹی کی پیدائش
اسکرین گریب

انسٹااسٹوری میں محمد نواز نے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ کی بے پناہ رحمتوں کے ساتھ ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے‘ ۔

کرکٹر نے ایک اور انسٹا اسٹوری میں اسپتال سے لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں اسپتال کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ محمد نواز 2018 میں  ایزدیہار نامی لڑکی سے جنوبی افریقا میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش2020 میں ہوئی تھی ْ۔

مزید خبریں :