19 ستمبر ، 2024
چین میں ایک شخص نے اپنے بیٹی کو فون کی لت سے بچانے کے لیے گھر کو کھلونوں کے محل میں تبدیل کر دیا۔
صوبہ ہینان سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ زینگ اپنے خاندان کو فون کی لت سے دور رکھنا چاہتے تھے۔
اسی وجہ سے انہوں نے گھر کے ماحول کو تبدیل کیا تاکہ ان کی بیٹی فون کی بجائے اردگرد کے ماحول پر زیادہ توجہ مرکوز کرے۔
زینگ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر میں اپنی بیٹی کو فون یا ٹیبلیٹ استعمال کرنے سے روکنا چاہتا ہوں تو اس کے لیے ضروری ہے کہ اسے متبادل سرگرمیوں کا موقع فراہم کیا جائے'۔
زینگ نے دیکھا تھا کہ ان کی چھوٹی بیٹی اپنا بہت زیادہ وقت اسکرینوں کے سامنے گزارتی ہے اور اسی لیے انہوں نے گھر میں تیار کیے گئے کھلونوں کو استعمال کیا۔
انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے 300 کے قریب کھلونے خود تیار کیے جن میں ایک ٹرین ٹریک بھی شامل ہے، جو گھر کی چھت پر لگایا گیا۔
انہوں نے اپنے دروازے کو بھی ایک گیم Tetris میں تبدیل کر دیا۔
انہوں نے دیوار پر لگے پاور باکس کو مکی ماؤس ہول میں تبدیل کر دیا جس میں یہ کارٹون کردار ایک ننھے صوفے میں بیٹھا نظر آتا ہے۔
انہوں نے ایک گلابی رنگ کا ڈریگن بھی تیار کیا۔