Time 20 ستمبر ، 2024
دنیا

اسرائیلی بربریت کی انتہا، فلسطینیوں کی لاشیں چھت سے پھینک دیں

اسرائیلی بربریت کی انتہا، فلسطینیوں کی لاشیں چھت سے پھینک دیں
اسرائیلی فوج کے غزہ کے وسطی، شمالی اور جنوبی حصوں میں حملوں میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا  

غزہ کے مغربی کنارے میں اسرائیلی بربریت کا ایک اور اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں صیہونی فورسز نے فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد ان کی لاشیں چھت سے پھینک دیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ پھینکے گئے افراد مر چکے تھے یا زندہ تھے تاہم بتایا جا رہا ہے کہ  مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی لاشیں چھت سے پھینکی ہیں۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کا بتانا ہے کہ  اسرائیل فوج لاشیں پھینکنے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنین شہر کے قریب آپریشن میں7 فلسطینیوں کو شہید کیا، آپریشن کے دوران صحافیوں پر بھی فائرنگ کی گئی۔

واضح رہے کہ  اسرائیلی فوج کے غزہ کے وسطی، شمالی اور جنوبی حصوں میں حملوں میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں گزشتہ 24گھنٹوں  کے دوران مزید 28فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ گزشتہ برس اکتوبر سے اب تک 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :