Time 20 ستمبر ، 2024
جرائم

نارووال میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے ہتھوڑے مار کر باپ کو قتل کر دیا

نارووال میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے ہتھوڑے مار کر باپ کو قتل کر دیا
 ملزم بیٹا اپنے باپ سےجائیدادکی منتقلی کامطالبہ کرتاتھا: پولیس/ فائل فوٹو

نارووال میں جائیداد کے تنازع پر ناخلف بیٹےنے ہتھوڑے مار کرباپ کو قتل کر ڈالا۔ 

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نارروال کے علاقے  لانڈرہ پنڈوری میں پیش آیا جہاں بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر باپ کو ہتھوڑے سے حملہ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ 

پولیس کا بتانا ہے کہ بیٹا اپنے باپ سے جائیدادکی منتقلی کا مطالبہ کرتاتھا اور مطالبہ پورا نا ہونے پر باپ کو قتل کیا۔ 

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ 

مزید خبریں :