20 ستمبر ، 2024
یہ حقیقت ہےکیمرے پر صرف بالی وڈ شخصیات ہی جلوے بکھیرتی ہیں لیکن در پردہ منیجرز کی ایک ٹیم ہے جو ان شخصیات کے پورے کیرئیر کو منظم کرنے کیلئے تگ و دو کرتی ہے۔
میڈیا رپورٹس دعویٰ کرتی ہیں بعض صورتوں میں، یہ منیجرز ان بالی وڈ اسٹار سے زیادہ کماتے ہیں جن کی وہ نمائندگی کرتے ہیں۔
تو آئیے جانتے ہیں کہ بالی وڈ شخصیات کے بھاری بھرکم معاوضہ لینے والے منیجرز کون ہیں اور کتنا کماتے ہیں؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق پوجا ددلانی 2012 سے شاہ رخ خان کیلئے بطور منیجر کام کررہی ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پوجا ددلانی کا سالانہ معاوضہ 7 سے 9 کروڑ بھارتی روپے ہے، بتایا جاتا ہے کہ پوجا بالی وڈ شخصیات کی منیجرز میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی منیجر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے کامیاب کیرئیر کو آگے بڑھانے میں ان کی منیجر انجولا اچاریہ کا اہم کردار ہے، رپورٹ کے مطابق انجولا اچاریہ کا سالانہ معاوضہ تقریباً 6 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
پونم دمانیہ گزشتہ 10 برسوں سے بالی بیبو کرینہ کپور کی منیجر کے فرائض انجام دے رہی ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق پونم دمانیہ کا سالانہ معاوضہ 3 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
یش راج فلمز کے ساتھ اپنے کامیاب دور میں رنویر سنگھ نے سوسن کو بطور منیجر ہائر کیا تھا، انڈیا ٹائمز کے مطابق سوزن روڈریگز نے اس دوران تقریباً 2 کروڑ بھارتی روپے سالانہ معاوضہ وصول کیا۔
جورڈی پٹیل ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے سلمان خان کے منیجر ہونے کے ساتھ ان کے پروڈیوسر بھی ہیں۔
اگرچہ جورڈی پٹیل کی سالانہ تنخواہ کے بارے میں تفصیلات رپورٹ میں شائع نہیں کی گئی ہیں لیکن ان اثاثوں کی مجموعی مالیت تقریباً 40 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔