Time 20 ستمبر ، 2024
کاروبار

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید اضافہ

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید اضافہ
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔—فوٹو: فائل

ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں آج  ڈالر 7 پیسے سستا ہوا ہے۔

 7 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں کاروبار اختتام پر ڈالر 277 روپے 84 پیسے کا ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے میں ڈالر 32 پیسے سستا ہوا ہے۔

مزید خبریں :