20 ستمبر ، 2024
خیبرپختونخواکے 18ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکارکردیا۔
خیبر پختو نخوا کے 27 اضلاع میں 9 انسداد پولیو مہم سے متعلق اعداد وشمار جاری کردیے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق انسداد پولیو مہم میں مجموعی طور پر 56 لاکھ 86 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ 18ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکارکیا۔
دستاویز کے مطابق پشاور میں سب سےزیادہ 8 ہزار672 والدین نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار کیا۔