21 ستمبر ، 2024
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک فساد کے غنڈوں نے ابھی سے سڑکیں بند کرکے جلاؤ گھیراؤ شروع کردیا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ اب ان پر ایکشن ہوگا تو یہ رونا شروع کردیں گے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یہ لاہور میں مین بلیوارڈ گلبرگ پر دندنا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کے نام نہاد لیڈروں کے پرامن رہنے کے بھاشن سنیں اور یہ دیکھیں، یہ ان کا اصل چہرہ ہے۔