Time 21 ستمبر ، 2024
کھیل

اسامہ میر چیمپئنز ون ڈے کپ کے بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے

اسامہ میر چیمپئنز ون ڈے کپ کے بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے
وہ چیمپئنز کپ کے صرف 4 میچز کے لیے دستیاب تھے: ذرائع/ فائل فوٹو

چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹیم پینتھرز کے کھلاڑی اسامہ میر بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسامہ میر فیملی مصروفیات کی وجہ سے انگلینڈ روانہ ہو رہے ہیں اور وہ چیمپئنز کپ کے صرف 4 میچز کے لیے دستیاب تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسامہ میر پاکستان کرکٹ بورڈ کو فیملی مصروفیات کا پہلے ہی بتا چکے تھے۔

ذرائع کے مطابق آج کا میچ اسامہ میر نے طبعیت کی خرابی کی وجہ سے نہیں کھیلا کیونکہ وہ 2 روز قبل ہونے والی فوڈ پائزننگ کے بعد کمزوری محسوس کررہے تھے۔

مزید خبریں :