21 ستمبر ، 2024
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی جلسے کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ لاہور میں ہو کا عالم ہے، کیمرے کی آنکھ سے پنجاب اور لاہور سے صاف جواب، نہ کوئی کنٹینر ،نہ کوئی رکاوٹ۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا بس ہن تیرا ہی آسرا، علی امین گنڈا پور آکر جلسہ بچاؤ۔
خیال رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو مویشی منڈی کاہنہ میں جلسے کی اجازت دی گئی ہے، انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کا جلسہ جاری ہے اور کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی قافلے لے کر جلسے میں آ رہے ہیں اور ان کا قافلہ کوٹ مومن سے روانہ ہوگیا۔