Time 22 ستمبر ، 2024
پاکستان

ملک بھر کے میڈیکل کالجز اور جامعات کے ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس ٹیسٹ آج ہوں گے

ملک بھر کے میڈیکل کالجز اور جامعات کے ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس ٹیسٹ آج ہوں گے
ملک بھر کے ایک لاکھ 67 ہزار سے زائد امیدوار ٹیسٹ دیں گے—فوٹو: فائل

ملک بھر کے میڈیکل کالجز اور جامعات کے ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس ٹیسٹ آج ہوں گے۔

ملک بھر کے ایک لاکھ 67 ہزار سے زائد امیدوار ٹیسٹ دیں گے۔ سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی ذمہ داری ڈاؤ یونیورسٹی کو سونپی گئی ہے۔

سندھ بھر سے تقریباً 38 ہزار 700 امیدوار حصہ لیں گے،جن میں سے 13 ہزار کراچی سے ہیں۔

کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان سے 5806 طلبا انٹری ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ بلوچستان کے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ بیوٹمز میں ہوگا۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا سے ٹیسٹ میں 42 ہزار سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ ٹیسٹ کے لیے 8 اضلاع میں 13 امتحانی مراکز قائم ہیں۔

مزید خبریں :