Time 22 ستمبر ، 2024
دنیا

روس کا طویل فاصلے تک مار کرنیوالے یوکرین کے 6 نیپچون میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

روس کا طویل فاصلے تک مار کرنیوالے یوکرین کے 6 نیپچون میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
خارکیف کے گورنر نے اس حوالے سے دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ روس نے اپارٹمنٹ پرگائیڈڈ بم سےحملہ کیا ہے__فوٹو: غیر ملکی میڈیا

روس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے یوکرین کے 6 نیپچون میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے 177 ڈرون، 3 فرانسیسی گائیڈڈ بم، 10امریکی ہائی موبیلیٹی آرٹیلری راکٹ سسٹم تباہ کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔

اس کے علاوہ روس کی جانب سے  چرکاسی علاقے میں یوکرینی فوجی عمارت اور اسلحہ کے گودام پر بھی بمباری کی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرینی شہر خارکیف کے ایک اپارٹمنٹ پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 12افراد زخمی ہوگئے۔

خارکیف کے گورنر نے اس حوالے سے دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ روس نے اپارٹمنٹ پرگائیڈڈ بم سےحملہ کیا جس سے عمارت اور لوگوں کو نقصان پہنچا۔ 

مزید خبریں :