22 ستمبر ، 2024
فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال کے ملازم نے 14 سالہ مریضہ کو مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن لگا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق افغان آباد کی رہائشی خاتون کی 14 سالہ بیٹی بیمار تھی جس کے ٹیسٹ کروانے کے بہانے اسپتال کے ملازم احسان عرف احسن نے انہیں اسپتال بلایا، ملزم احسان والدہ کو وارڈ کے باہر بٹھا کر اس کی 14 سالہ بیمار بیٹی کو ٹیسٹ کروانے کے بہانے لیبر روم کی طرف لے گیا اور مبینہ طور پر اسے نشہ آور انجکشن لگا کر بے ہوش کر کے زیادتی کا نشانہ بنادیا اور لڑکی کو چھوڑ کر خود فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تین روز قبل پیش آیا، متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔