Time 23 ستمبر ، 2024
پاکستان

نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کون ہیں؟

نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کون ہیں؟
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فوجی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں/ فائل فوٹو

راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو آج انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کا نیا سربراہ تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فوجی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد غلام محمد بھی لیفٹیننٹ جنرل تعینات رہے جنہیں عام طور پر جنرل جی ایم کے طور پر جانا جاتا ہے، وہ کور کمانڈر راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک  بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کرچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی (این ڈی یو) اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سرانجام دےچکےہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کرچکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

مزید خبریں :