Time 23 ستمبر ، 2024
کاروبار

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا
فوٹو: فائل

کراچی: انٹربینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 277 روپے 87 پیسے رہی۔

انٹربینک میں گز شتہ روز ڈالر 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2  پیسے کم ہوکر 280 روپے 68 پیسے ہے۔

مزید خبریں :