Time 24 ستمبر ، 2024
پاکستان

غزہ جیسے سانحات حل ہونے تک پائیدار ترقی حاصل نہیں ہوسکتی: وزیر دفاع خواجہ آصف

غزہ جیسے سانحات حل ہونے تک پائیدار ترقی حاصل نہیں ہوسکتی: وزیر دفاع خواجہ آصف
فوٹو: سوشل میڈیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ غزہ جیسے سانحات حل ہونے تک پائیدار ترقی حاصل نہیں ہوسکتی۔

اقوام متحدہ کی فیوچر سمٹ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فیوچر پیکٹ 100 سے زائد ممالک کیلئے ترقی، عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات کا موقع فراہم کرتا ہے.

اپنے خطاب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ تب ہی تبدیلی کا باعث بنے گا جب اس میں کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کیلئے قرض کے اخراجات کم کرنا ہوں گے، عالمی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی بہتر کرنا ہوگی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرکے منصفانہ ڈیٹا گورننس کو یقینی بنانا چاہیے، مصنوعی ذہانت کو قابو میں رکھنا ہو گا۔

مزید خبریں :