Time 24 ستمبر ، 2024
کھیل

بھارت کے کامیاب کپتان روہت شرما کتنے دولت مند ہیں؟

بھارت کے کامیاب کپتان روہت شرما کتنے دولت مند ہیں؟
بی سی سی آئی کے ساتھ روہت شرما کا 7کروڑ بھارتی روپے سالانہ کا معاوضہ طے ہے/فوٹوفائل

روہت شرما کی کپتانی میں بھارتی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ایشیا کپ  سمیت کئی کامیابیاں سمیٹیں، ان کامیابیوں نے جہاں روہت کے کیرئیر کو عروج بخشا وہیں ان کے اثاثوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کے بعد ٹیم کو 125 کروڑ بھارتی روپے سے نوازا جس کے بعد کپتان روہت شرما نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تاہم کچھ ماہ قبل سامنے آئی رپورٹ میں روہت شرما کے اثاثوں کی مالیت گزشتہ سال کے برعکس کم بتائی گئی ہے۔

بھارت کے کامیاب کپتان روہت شرما کتنے دولت مند ہیں؟

گزشتہ برس بھارتی میڈیا پر شیئر رپورٹ میں بھارت کے اسٹار کرکٹر کی مجموعی دولت 30 ملین امریکی ڈالر یعنی 248 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی تھی تاہم رواں برس جولائی میں سامنے آنے والی بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں روہت شرما کی دولت 214کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

آئیے اب نظر ڈالتے ہیں روہت شرما کی شاندار تنخواہ، مہنگی جائیدادوں اور پرتعیش کاروں کی کلیکشن پر۔

روہت کو بھارتی کرکٹ بورڈ کتنی تنخواہ دیتا ہے؟

بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی کی حیثیت سے روہت شرما A پلس گریڈ کے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں جس کے تحت بی سی سی آئی کے ساتھ روہت کا 7کروڑ بھارتی روپے سالانہ کا معاوضہ طے ہے۔

برانڈز کی تشہیر

روہت شرما تقریباً 28 برانڈز کی تشہیر کررہے ہیں جن میں معروف برانڈز شامل ہیں ، بھارتی میڈیا کے مطابق اشتہاری انڈورسمنٹ سے روہت تقریباً 5 کروڑ بھارتی روپے کماتے ہیں۔

کاروں کی کلیکشن

روہت شرما آٹو موبائل کا جنون کی حد تک شوق رکھتے ہیں اور ان کے پاس موجود کاروں کی  کلیکشن میں اسکوڈا لورا، ٹویوٹا فارچیونر، بی ایم ڈبلیو X3، مرسڈیز  اور M5 بی ایم ڈبلیو M5 (فارمولا ون ایڈیشن) جیسی قیمتی گاڑیاں شامل ہیں۔

 روہت کی جائیدادیں

روہت شرما بھارت کے  آہوجا ٹاورز کی 29 ویں منزل پر رہائش پذیر ہیں، آہو جا ٹاورز 53 منزلہ عمارت ہے، روہت  نے یہ گھر 2015 میں خریدا تھا جس کی مالیت اب 30 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

6 ہزار مربع فٹ پر پھیلا  اپارٹمنٹ 4 بیڈ رومز اور عالیشان   سہولیات سے آراستہ ہے۔

واضح رہے کہ روہت شرما نے 2022 سے2024 تک تینوں فارمیٹس میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی، اپنی کپتانی کے دوران انہوں نے کرکٹ کے کئی ریکارڈز اپنے اور بھارتی ٹیم کے نام کروائے۔

مزید خبریں :