24 ستمبر ، 2024
پاکستان میں سونے کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونےکا بھاؤ 1100 روپے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں یہ سونےکی بلند ترین سطح ہے۔
10 گرام سونےکا بھاؤ 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 53 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 628 ڈالر فی اونس ہے۔