24 ستمبر ، 2024
جیو ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ”جان نثار“ پہ جاں نثار کرنے والے شائقین نے ایک اور تہلکہ مچادیا ہے، اس ڈرامے نے یوٹیوب پر تیز ترین 2 ارب ویوز حاصل کرکے اپنے سرپر نیا تاج سجالیا ہے۔
یاد رہےکہ سب سے پہلے تیز ترین ایک بلین ویوز حاصل کرنے کا سہرا بھی جان نثار کے سر ہے۔
ون بلین کلب میں داخل ہونے والے پاکستانی کونٹینٹ کی کل تعداد 12 ہے جس میں سے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے تخلیق کردہ 7 ڈرامہ سیریلز کا تعلق ”جیو ٹیلی ویژن“ سے ہے۔
پاکستان کا سب سے زیادہ سبسکرائبڈ اور سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر نمبر ون چینل ”ہر پل جیو“ انٹرٹینمنٹ کی انڈسٹری پر شہنشاہ کی طرح سے ہے براجمان ہے۔
اِن دونوں جیو ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل ”جان نثار“ نے تیز ترین 2 بلین ویوز حاصل کرکے ایک اور معرکہ سر کرلیا ہے۔
اس سے قبل تیز ترین ون بلین ویوز حاصل کرنےکا ریکارڈ بھی اس ڈرامہ سیریل کے پاس ہے اور اس طرح ون بلین کلب میں شامل 12 میں سے 7 ڈرامہ سیریلز کا تعلق جیو ٹیلی ویژن سے ہے۔
سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے تخلیق کردہ اِن سات ڈرامہ سیریلز میں شامل ”جان نثار، فتور، فاسق، سیانی اور رنگ محل“ کے علاوہ ”خدا اور محبت“ اور ”تیرے بن“ مجموعی طور پر 3 بلین سے زائد ویوز کے حامل ہیں جن کا اب بھی دور تک کوئی مقابل نہیں ہے۔
اپنے دیکھنے اور چاہنے والے ناظرین کی ستائش جیو ٹیلی ویژن اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے لیے باعث اعزاز ہے۔
ہر پل جیو کی جانب سے اس والہانہ پن کا تہہ دِل سے شکریہ۔