Time 25 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ارمیلا مٹونڈکر کا شادی کے 8 سال بعد محسن اختر سے طلاق کا فیصلہ، وجہ کیا ہے؟

ارمیلا مٹونڈکر کا شادی کے 8 سال بعد محسن اختر سے طلاق کا فیصلہ، وجہ کیا ہے؟
اس حوالے سے ارمیلا مٹونڈکر اور محسن اختر سے رابطہ بھی کیا گیا لیکن دونوں نے اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا: بھارتی میڈیا__فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ و سیاستدان ارمیلا مٹونڈکر کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے کہ انہوں نے شادی کے 8 سال بعد اپنے شوہر محسن اختر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی کچھ رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ ارمیلا نے فی الحال علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے، جب کہ چند رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ جوڑے کی علیحدگی ہوچکی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کی ایک عدالت کے ذرائع نے بتایا کہ ارمیلا نے اپنے شوہر محسن اختر سے طلاق لینے کے لیے عدالت میں درخواست کردی ہے جب کہ علیحدگی کی وجہ واضح نہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ارمیلا محسن سے طلاق لے کر فلموں میں واپسی کی خواہشمند ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ اپنی تمام تر توجہ کام پر رکھیں۔

انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس حوالے سے ارمیلا مٹونڈکر اور محسن اختر سے رابطہ بھی کیا گیا لیکن دونوں نے اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا  کہ ارمیلا اور محسن اختر کے درمیان طلاق باہمی رضامندی سے نہیں ہو رہی بلکہ یہ فیصلہ صرف اداکارہ نے لیا ہے۔

خیال رہے کہ ارمیلا اور محسن اختر نے فروری 2016 میں شادی کی تھی، محسن اختر مسلمان اور ان کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔

مزید خبریں :