Time 26 ستمبر ، 2024
پاکستان

عمرکوٹ: توہین مذہب کے ملزم کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

عمرکوٹ: توہین مذہب کے ملزم کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
فوٹو: سوشل میڈیا

سندھ کے علاقے عمرکوٹ میں توہین مذہب کے ملزم ڈاکٹر شاھ نواز کنبھر کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خلاف شہریوں نے ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجی ریلی تین تلوار چوک سے اللہ والا چوک تک نکالی گئی، احتجاجی مظاہرے میں سندھ کے مختلف علاقوں سے سول سوسائٹی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

ریلی کے شرکا کی جانب سے ملوث پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور معاملے کی تحقیقات عدالتی کمیشن سے کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید خبریں :