Time 26 ستمبر ، 2024
دنیا

مقبوضہ کشمیر: نام نہاد ریاستی انتخابات کا دوسرا مرحلہ،6 اضلاع کی 26 نشستوں پر پولنگ

مقبوضہ کشمیر: نام نہاد ریاستی انتخابات کا دوسرا مرحلہ،6 اضلاع کی 26 نشستوں پر پولنگ
فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد ریاستی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 6 اضلاع کی 26 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔

انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران بھی قابض فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی، ڈرونز کے ذریعے بھی نگرانی کی گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں انتخابی عمل کے مشاہدے کے نام پر مودی حکومت نے من پسند غیر ملکی سفارت کاروں کو بلالیا۔

سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف مودی حکومت غیرملکی حکومتوں کے کشمیر سے متعلق بیانات پر اسے اندرونی معاملہ قرار دیتی ہے دوسری طرف من پسند مبصرین بلا لیتی ہے۔

راہول گاندھی نے بھی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے فوراً بعد جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہ کیا گیا تو اپوزیشن اتحاد کا پارلیمنٹ کے ساتھ سڑکوں پر بھی سخت احتجاج ہوگا۔

مزید خبریں :