Time 26 ستمبر ، 2024
کاروبار

سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع اکھیرو-1کے کنویں میں ہائیڈرو کاربن کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ فوٹو فائل

کراچی: سندھ کے ضلع خیر پور میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ میں گیس کے نئےذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے میں سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع اکھیرو-1کے کنویں میں ہائیڈرو کاربن کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ساون ساؤتھ جوائنٹ وینچر ، نے ضلع خیرپور میں واقع اکھیرو1کنویں کے لوئر گور بی ریزروائر ریت سے گیس دریافت کی ہے تاہم گیس کی مقدار کے بارے میں کسی قسم کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :