26 ستمبر ، 2024
بہاولنگر کے نواحی گاؤں میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو شادی کے دو روز بعد قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق دلہن کے والد نے ساتھیوں سمیت دلہا کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے دونوں دلہا اور دلہن جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول لڑکا لڑکی نے دو روز قبل پسند کی شادی کی تھی، لڑکی کا باپ بیٹی اور داماد کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔
آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی اوبہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔