Time 26 ستمبر ، 2024
پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 خوارج ہلاک
 ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا: آئی ایس پی آر۔ فوٹو فائل

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن کر کے فتنہ الخوارج کے 8 کارکنوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن 25 اور 26 ستمبر کی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے طمابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فورسز کے ساتھ مقابلے میں 8 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک خوارج معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی سکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن کر کے 12 خوارج کو ہلاک کیا تھا جبکہ آپریشن کے دوران 6 اہلکاروں نے جام شہادت بھی نوش کیا تھا۔

مزید خبریں :