Time 26 ستمبر ، 2024
پاکستان

نجکاری کمیشن نے پی آئی اے نجکاری کیلئے بڈنگ کی تاریخ ایک مہینہ بڑھا دی

نجکاری کمیشن نے پی آئی اے نجکاری کیلئے بڈنگ کی تاریخ ایک مہینہ بڑھا دی
فوٹو: فائل

کراچی: قومی ائیرلائنز  پی آئی اے کی نجکاری کے لیے نجکاری کمیشن نے بڈنگ کی تاریخ ایک مہینہ بڑھا کر 31 اکتوبر کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق معاہدے کے مسودے پر دستخط کی نئی تاریخ  25 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  نجکاری کمیشن کی جانب سے  بڈنگ کی پیشگی رقم کے لیے 28 اکتوبر تک کی  مہلت دی گئی ہے۔

ذرائع ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ اس  توسیع  سے  پی آئی اے کی نجکاری کو  دھچکہ لگےگا۔

اس سے قبل پیشگی رقم 27 ستمبر کو جمع کرانا تھی، یکم اکتوبرکوپی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈنگ کی تمام تیاریاں مکمل تھیں۔

ذرائع کے مطابق بڈنگ  میں اب  تک موجود 6 نجی کمپنیوں کے کنسورشیم حصہ لے رہے ہیں۔

مزید خبریں :