Time 27 ستمبر ، 2024
کاروبار

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی اور نوری آباد میں صنعتی زون کے نئے فیز کے قیام کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی اور نوری آباد میں صنعتی زون کے نئے فیز کے قیام کا اعلان
فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ نے سائٹ کراچی اور نوری آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کے تیسرے فیز کے قیام کا اعلان کردیا۔

کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سالانہ عشائیہ میں شرکت کے موقع پروزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے صنعتی زونز کے قیام کیلئے سائٹ کراچی فیز 3 اور نوری آباد انڈسٹریل اسٹیٹ فیز 3  کیلئے زمین مختص کردی ہے، اس وقت انفرااسٹرکچر کی منصوبہ بندی اور ترقی کا عمل جاری ہے۔

 وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا سندھ حکومت صوبے میں صنعت کاری اور معاشی و تجارتی ترقی کو فروغ دینے کیلئے کام کر رہی ہے، سندھ میں صنعت کاروں اور تاجر برادری کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مالی مشکلات کے باوجود سندھ حکومت نے کورنگی انڈسٹریل زون کو سہولیات دی ہیں، سڑکوں اور نکاسی آب کے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ 2016-17 کے دوران سندھ حکومت نے کاٹی سمیت صنعتی زونز کی ترقی کیلئے خاطر خواہ فنڈز فراہم کیے، چار صنعتی زونز کو 1759 ملین روپے جاری کیے گئے۔ انفرااسٹرکچر کی ترقی کیلئے کاٹی کو 380 ملین براہ راست فراہم کیے گئے۔

کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سالانہ عشائیہ میں شرکت کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

عشائیہ میں صدر کاٹی جوہر قندھاری اور وزیر صنعت جام اکرام دھاریجو سمیت دیگر صنعت کاروں نے شرکت کی۔

مزید خبریں :