Time 27 ستمبر ، 2024
کاروبار

مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تیاریاں

مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تیاریاں
 وفاقی حکومت کاحجم اوراخراجات کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر کام ہو رہا ہے جس میں اداروں کو بند کرنا، نجکاری اور ضم کرنے سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔

اسلام آ باد: وفاقی حکومت نےرائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجاویز تیار کرلیں۔

وزارت صنعت وپیداوار کےادارے کراچی ٹولز ڈائز اینڈ مولڈز سنٹر اور نیشنل پروڈیکٹوٹی آرگنائزیشن سمیت دیگر اداروں کو بند کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت کاحجم اوراخراجات کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر کام ہو رہا ہے جس میں اداروں کو بند کرنا، نجکاری اور ضم کرنے سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت وپیداوار کے ادارے کراچی ٹولز ڈائز اینڈ مولڈز سنٹر اورنیشنل پروڈیکٹوٹی آرگنائزیشن بند کرنےکی تجویز ہے، اسی طرح پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سنٹر اور ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ سکل ڈیولپمنٹ کمپنی کو بھی بند کرنے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی نجکاری کرنے یا اسےختم کرنے دونوں آپشنز زیر غور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن اور نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کو بند کرنے کےلیے بھی وزارت صنعت وپیداوار کو ٹاسک دیا ہوا ہے، یہ تجا ویز وزیر اعظم کو پیش کی جائیں گی اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وفاقی کا بینہ ان تجاویز کی منظوری دے گی۔

یاد رہے کہ وزیر خزانہ کی سر براہی میں رائٹ سائزنگ کمیٹی حکومت کے انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد انتظامی ڈھانچے کا حجم کرنا ہے۔

مزید خبریں :