Time 27 ستمبر ، 2024
کھیل

بھارت بنگلادیش ٹیسٹ : اسٹیڈیم میں بندروں سے بچنےکیلئے لنگور سکیورٹی پر تعینات

بھارت بنگلادیش ٹیسٹ : اسٹیڈیم میں بندروں سے بچنےکیلئے لنگور سکیورٹی پر تعینات
بھارت بنگلادیش ٹیسٹ  میں  اسٹیڈیم میں بندروں سے بچنےکیلئے لنگور سکیورٹی پر تعینات کیے گئے—فوٹو: فائل

بھارت اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کان پور میں جاری سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے لنگوروں کو سکیورٹی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

شاید یہ آپ نے یہ پہلی بار سنا ہوگا کہ کرکٹ میچ کے دوران لنگوروں کو تعینات کیا گیا ہو، پر اس کی ایک منفرد وجہ ہے۔

دراصل اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے کان پور میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران بندروں کو اسٹیڈیم میں گھسنے سے روکنے کے لیے لنگوروں کی خدمات حاصل کی ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بندر کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں پہنچنے والے شائقین سے کھانے پینے اور موبائل فون جیسی دیگر اشیاء چھین لیتے ہیں جس کی وجہ سے شائقین کو پریشانی ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ بندر براڈکاسٹر ٹیم میں شامل کیمرہ مین سے بھی کھانے پینے کی اشیاء چھین جاتے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  بندر لنگوروں سے ڈرتے ہیں اس لیے  حکام نے تربیت یافتہ لنگوروں کو اسٹیڈیم کے باہر سکیورٹی کے لیے تعینات کیا ہے تاکہ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آئے شائقین کو بندروں کی جانب سے کوئی پریشانی نہ ہو۔

بھارت بنگلادیش ٹیسٹ : اسٹیڈیم میں بندروں سے بچنےکیلئے لنگور سکیورٹی پر تعینات
فوٹو: اسکرین شاٹ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیڈیم میں سکیورٹی اہلکار بھی موجود ہوں گے، صرف بندروں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے لنگروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کو شروع ہونے والے کان پور ٹیسٹ کا پہلا دن ختم ہوگیا ہے، بنگلادیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے ہیں، میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ 

مزید خبریں :