27 ستمبر ، 2024
لاہور کی سیشن عدالت نے فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔
لاہور کی سیشن عدالت میں اداکارہ اذان اسود ہارون کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے عدم پیروی پر اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی جبکہ شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کر دی۔
اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں اداکارہ اذان اسود نے فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ نازش نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی دو ماہ کے لیے لی لیکن رقم اور گاڑی واپس نہ کی۔